نورے سبزواری ننھی بہن کیلئے گلوکارہ بن گئیں

February 04, 2023

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بیٹی نورے سبزواری گلوکاری کی صلاحیت رکھتی ہیں ان کی نظم پڑھتے خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نورے سبزواری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی اور ان کی چھوٹی بہن زہرا سبزواری کے لئے اپنی خوبصورت آواز میں نظم گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں نورے سبزواری اپنی ننھی بہن کے لئے اتنی کمال مہارت سے انگریزی زبان کی نظم گاتی ہیں کہ اس ویڈیو کو دیکھنے اور سننے والے صارفین پر یہ ہی گمان ہو رہا ہے کہ جیسے اس نظم کو حقیقتاً نورے سبزواری نے ہی گایا ہو۔


نورے سبزواری کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ساتھی فنکار بھی انہیں داد دیئے بغیر رہ نہ سکے۔ اس ویڈیو کو اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابقہ جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اپنی بیٹی نورے سبزواری کی پرورش مل کر رہے ہیں اور نورے سبزواری اور زہرا سبزواری میں سگی بہنوں کی طرح ہی پیار و محبت ہے۔