سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی مہندی آج ہوگی

February 04, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی تقریبات کا آغاز آج سے مہندی کی تقریب سے ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 6 فروری کو جیسلمیر میں رشتۂ ازدواج میں بندھنے جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی مہندی کی رسم 5 فروری کو ہوگی تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی مہندی کی رسم آج قریبی دوست اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ہو گی۔

اس سلسلے میں بھارت کی معروف مہندی آرٹسٹ وینا ناگدا اپنی ٹیم کر ہمراہ تقریب میں شرکت کے لئے پہلے ہی جیسلمیر پہنچ چکی ہیں۔ جہاں وہ دلہن سمیت شرکا کی مہندی لگائیں گیں، تقریب کا آغاز آج سہ پہر سے ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگیت کی تقریب کے موقع پر سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی اپنے ہٹ ڈانس نمبرز پر ڈانس کریں گے، اس تقریب میں یہ جوڑی منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ جوڑا زیب تن کریں گے۔

شادی میں قریبی رشتہ داروں، شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت، کرن جوہر اور منیش ملہوترا سمیت تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔