دوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشید

February 04, 2023

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دوران حراست مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا لیکن مجھے جگائے رکھا گیا۔

اسلام آباد کی عدالت سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہعمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر کسی نے تشدد نہیں کیا لیکن ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا گیا۔

اس موقع پر شیخ رشید کے بھتیجےشیخ راشد شفیق نے کہا کہعدلیہ نے شیخ رشید کو انصاف دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو 6 گھنٹے ہاتھ پاؤں باندھ کر موبائل کا پاسورڈ مانگا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ہاتھ پر زخم کے نشان صاف نظر آرہے تھے۔

شیخ راشد شفیق نے مزید کہا کہ اگر شیخ رشید کو کراچی لے جایا جاتا تو انہیں مروا دیا جاتا۔