ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

February 04, 2023

فوٹو بشکریہ آئی سی سی / ٹوئٹڑ

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

عالمی میلے میں شریک پاکستان سمیت تمام 10 ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کپتان بسمہ معروف نے کی۔ تقریب کیپ ٹاؤن کے مقام واٹر فرنٹ میں ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج نیو لینڈز میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔