19 برس کی عمر میں عائشہ کو منانے کیلئے گانا لکھا، علی ظفر

February 07, 2023

جب میں 19 برس کا تھا تو عائشہ فاضل کے لئے ’میرے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ ہو‘ گانا لکھا، علی ظفر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کا کہنا ہے کہ جب وہ 19 برس کے تھے تو عائشہ کو منانے کیلئے گانا لکھا تھا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علی ظفر نے دبئی سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعےانہوں نے اپنی اہلیہ سے جُڑا ماضی کا ایک قصہ سنایا۔

انہوں نے لکھا کہ جب میں 19 برس کا تھا تو عائشہ فاضل کے لئے ’میرے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ ہو‘ گانا لکھا کیونکہ وہ کسی بات پر روٹھ گئی تھیں، اور یہ گانا انہیں منانے کے لئے لکھا‘۔


انہوں نے مزید بتایا کہ پھر 2006 میں اپنی دوسری البم ’مستی‘ میں اس گانے کو شامل کیا۔

گلوکار نے لکھا کہ اب یہ گانا 2023 میں اس پوسٹ کے لیے استعمال کر رہا ہوں جس میں، میں عائشہ کی ہی ایک کتاب پڑھ رہا ہوں اور اس کے ساتھ چھٹیاں منانے کے دوران سونے کا انداز اپنا رہاہوں، یہ مجھے سوچنے پر مجبور کرتا ہے جو چیز آخر میں باقی رہ جاتی ہے وہ صرف پیار ہے‘۔