دو لوگوں میں علیحدگی کا مطلب ہے، ان میں سے ایک منافق ہے، اداکارہ ثناء

February 07, 2023

اداکارہ ثناء، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ اللّٰہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا اور اگر کبھی علیحدگی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہےان میں سے کوئی ایک منافق ہے۔

اداکارہ ثناء نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کہ جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے اپنی شادی ناکام ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں زندگی میں جنہیں لازمی توڑنا پڑتا ہے نہیں تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اس ٹوٹے ہوئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں کو الگ کرنا بہت ضروری ہوجاتا ہے، ہر ایک کی زندگی کی منزلیں مختلف ہوتی ہیں، سب اللّٰہ کے انسان ہیں۔

اداکارہ کی بات پر پوڈ کاسٹ کے میزبان نادر علی نے کہا کہ آپ کے کیس میں منافق کون ہے، اب ظاہر ہے آپ خود کو تو منافق نہیں کہیں گی؟

ثناء نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چلیں آپ مجھے ہی منافق کہہ لیں، لوگ ہم اداکاروں کی زندگی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور کبھی کبھی ان سب چیزوں سے لطف اندوز بھی ہونا چاہتے ہیں لیکن یہ سب کچھ تفریح کے لیے نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تو میں اپنی نجی زندگی سے لوگوں کو بہت زیادہ انٹرٹین نہیں کرسکتی طلاق کی وجہ وہی ہے جوکہ آپ سب پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ میری زندگی میں بہت کچھ خراب ہورہا تھا تو میں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرکے بہت کچھ محفوظ کرلیا۔

نادر علی نے یہ جواب سن کر کہا کہ طلاق اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ لیکن جائز عمل ہے۔

اداکارہ نے اس بات کے جواب میں کہا کہ طلاق میرے لیے بھی ایک ناپسندیدہ عمل ہی ہے۔

اُنہوں نے اپنے بچوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے دونوں بچے میرے پاس رہتے ہیں۔