برطانیہ: خواتین کی عصمت دری کا اعتراف، پولیس افسر کو 36 سال قید کی سزا

February 07, 2023

برطانیہ میں خواتین کی عصمت دری کا اعتراف کرنے والے میٹ پولیس افسر کو 36 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جج چیمہ گرب نے کیس کا فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ڈیوڈ کیرک کو کم از کم 30 برس جیل میں گزارنا ہوں گے۔

ڈیوڈ کیرک نے 2 دہائیوں کے دوران 10 سے زائد خواتین کی عصمت دری اور دیگر 85 جرائم کا اعتراف کیا۔

جج چیمہ گرب نے ریمارکس دیے کہ ڈیوڈ کیرک نے جرائم پر کسی پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا۔ اکتوبر2021 میں عصمت دری کی دوسری شکایت پر کیرک کو گرفتار کرکے معطل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضابطے کی سنگین خلاف ورزی پر میٹ پولیس نے جنوری میں ڈیوڈ کیرک کو برطرفکیا۔