وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں رد و بدل کردیا

February 07, 2023

وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں رد و بدل کر دیا۔

رد و بدل یورو، پاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کےلیے ہوگا۔

3 ماہ کےلیے شرح منافع 9 اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا۔

6 ماہ کےلیے سرمایہ کاری کرنے والوں کےلیے شرح منافع 10سے بڑھا کر 15 اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا ہے۔

ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10 اعشاریہ 50 سے بڑھا کر 15 اعشاریہ 50 فیصد کردیا گیا ہے۔

3 سال کےلیے سرمایہ کاری کےلیے شرح منافع 10 اعشاریہ 75 فیصد سے بڑھاکر 14 فیصد کردیا گیا۔

5 سال کےلیے سرمایہ کاری پر شرح منافع 11 فیصد سے بڑھاکر 13 اعشاریہ 50 فیصدکردیا گیا۔