اکشے سے منگنی اور اس کے ٹوٹنے کو بالکل بھلا دیا، روینہ ٹنڈن

February 07, 2023

روینہ کا کہنا ہے کہ ان کا نام اس ٹوٹی ہوئی منگنی کے ساتھ جڑا رہا۔

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنی منگنی کو بالکل بھلا دیا۔

حال میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران روینہ نے اس دور کے بارے میں کہا کہ ان کی اور اکشے کمار کی 90ء کے عشرے کے اواخر میں منگنی ہوئی تاہم کچھ عرصے بعد یہ ختم ہوگئی اور وہ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس چیپٹر کو بالکل بھلا دیا۔

واضح رہے کہ 1994 کی فلم مہرہ میں دونوں نے اکٹھے کام کیا جس کے بعد 1995 میں دونوں میں کافی قربتیں بڑھیں۔ جس کے بعد دونوں نے منگنی کی لیکن پھر کچھ اختلافات کے بعد منگنی ختم ہوگئی۔

روینہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام اس ٹوٹی ہوئی منگنی کے ساتھ جڑا رہا، وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگ آگے کی جانب کیوں نہیں بڑھتے؟ ماضی کو کیوں کریدتے رہتے ہیں۔