پاکستان سمیت دنیا میں برفانی جھیلوں کے اطراف آباد ڈیڑھ کروڑ افراد خطرے میں ہیں، تحقیق

February 09, 2023

کراچی(نیوزڈیسک)برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے ممکنہ اثرات پر نئی تحقیق کے مطابق برفانی جھیل کے 30میل کے دائرے میں آباد ڈیڑھ کروڑ افراد خطرے میں ہیں۔ یہ علاقے نیپال، پاکستان اور قازقستان میں ہیںسائنسی جریدہ نیچر کمیونیکیشنز کی اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ڈیڑھ کروڑ میں سے نصف پاکستان، بھارت، جنوبی امریکی ملک پیرو اور چین میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلی تحقیق میں خصوصاً برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے ممکنہ اثرات کو دیکھا گیا ہے۔ جریدہ نیچر کمیونیکیشنز کے مطابق قطبی خطوں سے باہر پاکستان میں گلیشیئرز سب سے زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال گلگت بلتستان میں 16 برفانی جھیل پھٹنے کے واقعات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعات پچھلے سالوں میں دیکھے گئے پانچ یا چھ واقعات سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ برفانی جھیلیں پھٹنے کا سب سے زیادہ خطرہ ایشیا کے بلند پہاڑی علاقوں میں ہے۔ جریدہ نیچر کمیونیکیشنز کی رپورٹ کے مطابق یہ علاقے نیپال پاکستان اور قازقستان میں ہیں۔