اومان: تاریخی اشیا اور معلومات سے آراستہ جدید ترین میوزیم کا افتتاح

March 13, 2023

اومان کے سلطان ہیثم بن طارق نے آج مناح میں اومان میوزیم کا افتتاح کر دیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سلطان نے افتتاح کے موقع پر میوزیم کی یادگاری تختی پر ایک پینٹنگ روشن کی۔

سلطان ہیثم میوزیم کی استقبالیہ ڈیسک پر گئے جہاں ان کے نام کا پہلا انٹری ٹکٹ جاری ہوا۔

انہوں نے یہ ٹکٹ میوزیم یہ کو واپس کر دیا تاکہ اسے یادگار اشیا کے مجموعے میں شامل کیا جاسکے۔

یہ میوزیم سلطان قابوس بن سعید مرحوم کے شاہی احکامات کے تحت تعمیر کیا گیا ہے، سلطان قابوس نے 14 جولائی 2015 کو اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

میوزیم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے آڈیو ویڈیو اسٹائل میں معلومات فراہم کرنے پر توجہ دی ہے۔

یہاں 61 کلومیٹر طویل فائبر آپٹکس کیبل اور 21 کلومیٹر کی آڈیو اور ویڈیو کیبلز ہیں۔

عمارت میں 200 اسکرینیں نصب کی گئی ہیں جبکہ نقشے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہیں۔

میوزیم میں ایک دیوہیکل جانور کے جبڑے کی نمائش کی گئی ہے جو آج سے ساڑھے تین کروڑ سال پہلے سرزمینِ اومان پر رہتا تھا، اس کا جبڑا ظوفر کے علاقے سے برآمد ہوا تھا۔

ڈھائی کروڑ سال پرانے ایک سمندری جانور کی باقیات بھی میوزیم میں رکھی گئی ہیں جو الوسطیٰ کے علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔

عجائب گھر میں بچوں کیلئے علمی کھیلوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ بچے کھیل کھیل میں معلومات سمیٹیں۔

پہاڑوں کی طرح ڈیزائن کردہ یہ عجائب گھر 3 لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے، عمارت کی لمبائی 66 ہزار 591 مربع میٹر ہے۔