چین میں دریائی ہائی وے تعمیراتی مہارت کا شاہکار

March 14, 2023

چین کے وسطی صوبے ہیوبے میں پہاڑوں کے درمیان ایک دریائی وادی پر تعمیر کیا گیا ہائی وے برج چین میں موجود انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے ایک متاثر کن نمونہ ہے۔

وادی سے بہتے دریا کے درمیان سے گزرنے والا یہ ہائی وے برج چینی انجینئرز کی تعمیراتی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

2015 میں مکمل ہونے والے اس دریائی ہائی وے کو بنیادی ڈھانچے (انفرااسٹرکچر) کے لحاظ ایک عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔ اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ژنگشان کاؤنٹی کے قصبے گفوژن کو شنگھائی اورجنوب مغربی چین کے علاقے چینگڈو جانے والی مین ہائی وے سے ملاتی ہے۔

پہلی نظر میں تو یہ منفرد ہائی وے اس کی اہمیت اور تعمیراتی مہارت کو ظاہر نہیں کرتی اور جب آپ اس پر سفر کرتے ہیں تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دریائے ژیانگشی کے وسط پر ایک بہت بڑا پل کیوں تعمیر کیا گیا ہے؟

دراصل ہمیشہ دریا کے ساتھ ایک سڑک چلتی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ سڑک تو موجود تھی تو کیوں نہ ہائی وے بنائی دی جائے۔

لہٰذا چینی انجیئنروں نے فیصلہ کیا کہ دریا کے وسط سے ایک سسپینڈڈ ہائی وے بنائی جائے جس کی تعمیر پر اخراجات کم ہونے کے ساتھ یہ بہت موثر بھی ہوگی۔

چینی ماہرین تعمیرات نے نہایت جانفشانی سے صرف 71 ملین ڈالرز سے اس ہائی وے برج کی تعمیر مکمل کی اور گفوژن سے مین ہائی وے جانے کا سفر اب ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کے بجائے صرف بیس کا ہوگیا ہے۔