کویت: 2022 کے انتخابات کالعدم قرار، عدالت کا سابق پارلیمنٹ بحال کرنے کا حکم

March 19, 2023

کویت کی عدالت نے 2022 کے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔

کویت سٹی سے سرکاریمیڈیا کے مطابق کویت کی عدالت نے سابقہ پارلیمان کو بحال کرنےکا حکم دیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ پچھلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حکم نامے میں موجود تضادات کی وجہ سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر کے انتخابات میں اپوزیشن ارکان نے اکثریت حاصل کی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے 50 میں سے 28 نشستیں حاصل کی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق کویت کی عدالت میں انتخابی نتائج کے خلاف متعدد اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔