دودھ کا سرکاری نرخ نامہ جاری کرنے کا مطالبہ

March 20, 2023

کوئٹہ (پ ر ) بلوچستان ملک ریٹیلر ز ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان، حاجی ارشاد، غلام جیلانی امتیاز عباسی دیگر رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ڈیری فارم سے مہنگا دودھ نہیں خرید سکتے ، وزیراعلیٰ بلوچستان ود یگر حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری نرخ نامہ جاری کروایا جائے تاکہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں ۔