• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ن لیگ کوئٹہ کا یوم تشکر

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پاک افواج کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر یوم تشکر منایا گیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان نےکہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جب بھی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی دشمن کو بھرپور جواب ملا ،پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہروقت تیار ہیں ۔بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا جو اس کی بھول تھی ۔پاک فوج اور فضائیہ نے دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ملک کے دفاع اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کا جو مظاہرہ کیا وہ یقیناً قابل تحسین ہے، انہی دلیرانہ کاوشوں سے خوفزدہ ہو کر دشمن سیز فائر پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اب کسی بھی مہم جوئی یا جارحانہ اقدام سے پہلے سو بار سوچنا ہوگا ۔ آپریشن بنیان المرصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے ،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان خصوصاً آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، وزیراعظم میاں شہبازشریف اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ، اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل ، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگربھی موجود تھے۔