آئی سی سی کی جانب سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

March 20, 2023

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ پر چینی وزارت خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئی سی سی کو منصفانہ موقف اختیار کرتے ہوئے سیاست اور دہرے معیارات سے دور رہنا چاہیے۔

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ چین یوکرین بحران میں منصفانہ کردار ادا کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے گزشتہ ہفتے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدرپیوٹن کے وارنٹ گرفتاریجاریکئےتھے۔

ہیگ میں قائم عدالت نے بیان دیا کہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روس میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی اور ملک بدری کی وجہ سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

برطانیہ نے روسی صدر وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیوٹن کو یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمے دار ٹھہرانے کے آئی سی سی کے اقدام کا سراہتے ہیں۔