جاپان 2030 تک انڈوپیسفک ممالک میں 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

March 20, 2023

20 مارچ 2023: جاپان کے وزیراعظم نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

جاپان نے 2030 تک انڈوپیسفک ممالک میں 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے آزاد انڈوپیسفک خطے کیلئے وسیع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے نئی دہلی میں کہا کہ اس منصوبے کے چار ستون ہیں، امن برقرار رکھنا، انڈوپیسفک ممالک کے ساتھ نئے عالمی مسائل پر تعاون کرنا، مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی رابطہ کاری کا حصول اور کھلے سمندروں اور آسمانوں کا تحفظ یقینی بنانا۔

جاپانی وزیراعظم نے ان مقاصد کے حصول کیلئے 75 ارب ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

یہ رقم 2030 تک انڈوپیسفک خطے میں واقع ممالک کو نجی سرمایہ کاری اور قرضوں کی صورت میں دی جائے گی۔

جاپان کی حکومت کی طرف سے سرکاری معاونت اور گرانٹس پروگرام میں بھی اضافہ کرکے یہ رقم مختلف ملکوں کو صنعتی معاونت سے لے کر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے دی جائے گی۔