رمضان المبارک تزکیہ نفس کیلئے بہترین مہینہ قرار دیا گیا، مقررین

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےاستقبال ماہ رمضان کانفرنس و دعاکا انعقاد مسجد سید الشہداء، آئی آر سی میں کیا گیا ،کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ مختار احمد امامی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ، علامہ صادق جعفری صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن، علامہ نشان حیدر ساجدی، نائب صدر کراچی ڈویژن، علامہ حیات عباس نجفی اور علامہ ملک غلام عباس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے اور رمضان المبارک تزکیہ نفس کیلئے بہترین مہینہ قرار دیا گیا ہے،مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کیلئے بنیادی اشیائے ضروریہ کی فوری اور سستی فراہمی کو یقینی بنائے، بدامنی و دہشتگردی پر قابو پاکر عوام کو امن و تحفظ فراہم کرے۔ پروگرام کے اختتام پر شہداء ملت جعفریہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔