شاہ فیصل کالونی، شہریوں نے نابینا بن کر بھیک مانگنے والے شخص کی درگت بنادی

March 22, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رمضان سے قبل ایک بڑی کھیپ شہر کے مختلف مقامات پر ڈرامائی انداز میں بھیک مانگے میں مصروف ہے،روزانہ بیگر مافیا کی تعداد میں ہونے والے اضافے کو دیکھتے ہوئے شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔شاہ فیصل کالونی میں شہریوں نے نابینا ہونےکا ڈرامہ کر کے بھیک مانگنے والے شخص کی درگت بنادی، جسکے بعد اس نے معافی مانگ لی ۔