کراچی: منگھوپیر میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک

March 22, 2023

تصویر بشکریہ ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی غربی کے علاقے منگھو پیر میں ایک واردات کے دوران شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق منگھو پیر کے نواحی علاقے زیبو گوٹھ میں مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے 22 سالہ ملزم عزیز ولد عاشق کو پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملزم کے پکڑے جانے کی اطلاع مددگار 15 پولیس کو بھی دی۔

پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مشتعل افراد نے ملزم کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مبینہ ملزم کی لاش بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔