وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری کی ملاقات

March 22, 2023

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تخفیف غربت، سماجی تحفظ ڈویژن اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔