اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی محبت چھپائے نہ چھپی

March 24, 2023

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ممبئی میں دو بار دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں تعلق میں ہیں۔

پہلی بار پرینیتی اور راگھو کو بدھ کے دن ممبئی میں ڈنر پر دیکھا گیا، اگلے ہی روز وہ پھر سے دوپہر کے کھانے پر ساتھ پائے گئے۔

ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بہت عرصے سے جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ راگھو چڈھا عام آدمی پارٹی کے رہنما ہیں، وہ پارلیمنٹ کے کم عمر ترین رکن بھی ہیں۔

راگھو کا تعلق نئی دہلی سے ہے اور انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم حاصل کی ہے۔