پمز میں ویسٹ مینجمنٹ سیل قائم

March 25, 2023

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)طبی فضلے کی مبینہ سمگلنگ معاملہ پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے ویسٹ مینجمنٹ سیل قائم کر دیا۔ جاری مراسلہ کے مطابق پروفیسر نعیم ڈائریکٹر پمز سیل کے چیئرمین ہونگے جبکہ تمام شعبہ جات کے سربراہان، افسران اور انفیکشن کنٹرول سربراہان ممبران ہونگے۔ سیل میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ بھی شامل ہو گا۔ سیل طبی اور غیر طبی فضلے سے متعلق تمام ریکارڈ رکھے گا۔ ویسٹ مینجمنٹ آفیسر یقینی بنائے گا کہ فضلہ کی ٹرانسپورٹیشن میں کوئی بے ضابطگی نہ ہو۔