راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرمی یونیفارم میں ملبوس خود کو ایس ایس جی کا کیپٹن ظاہر کرنے والے نوسر باز کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ چکلالہ کو سب انسپکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر ڈیوٹی پر موجود تھےکہ کرال چوک کی جانب سے آرمی یونیفارم میں ایک شخص پیدل چلتا ہوا آیا ،چال ڈھال مشکوک دیکھ کر اس کو چیک کرنے کے لیے تو روکا تو اس نے اپنا تعارف ایس ایس جی گروپ کے کیپٹن عامر سہیل کے نام سے کرایا، جو اپنی یونٹ اور جائے تغیناتی کے بارے تسلی بخش جواب نہ دے سکا جامہ تلاشی لینے پر یونیفارم کی جیب سے پرس جس میں کیپٹن عامر سہیل کے نام کا آرمی کارڈ ، نقول اور مختلف ناموں کے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز ،اور 15 سو روپے برآمد ہوئے جبکہ یونیفارم کی دوسری جیب سے موبائل فون ملا جس میں اسکی آرمی یونیفارم میں تصاویر وغیرہ بھی تھیں ۔