راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) پنجاب میں پولیو وائرس کی منتقلی مکمل طور پر روکنے کے لیے ویکسینیشن، مؤثر نگرانی اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے ساتھ ساتھ پولیو سے متعلق غلط معلومات اور افواہوں کے تدارک پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی مستند آواز کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سہیل امین، اور دیگر ڈاکٹرز و طبی ماہرین نے شرکت کی۔