• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری 16موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں شہری 16 موٹر سائیکلو ں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری،ڈاکو شہریوں سے موبائل فونز،قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 11موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، اسلحہ کو نوک پر تھانہ سول لائنزکے علاقہ اڈیالہ روڈ ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلریز ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گلشن کالونی کے علاقوں میں ڈاکوں نقدی ،موبائل فونز و قیمتی اشیاء چھین کرفرار ہوگئے، طہماسب آباد ،ٹی بی ہسپتال ،سسکتھ روڈ ،مصریال روڈ ،رحمت آباد ، چکری کے قریب موٹروے ،سروبہ، فارم میال ،گھیلا کلاں کے علاقوں میں گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورا ت اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک موٹر سائیکل ، ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ4موٹر سائیکل چوری جبکہ2 گھروں کے تالےٹوٹ گئے ۔
اسلام آباد سے مزید