راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا، تھانہ چونترہ میں محمد اشرف کی درخواست پر 24 اپریل 2024 کو درج کیس کے مطابق محمد امین نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اس کے بھائی کو قتل کردیا تھا۔ ادھرراولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عرفان نامی ملزم تھانہ وارث خان کی پولیس نے رواں سال جنوری میں دو کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔