راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) محکمہ تعلیم راولپنڈی میں اساتذہ اور بالخصوص خواتین اساتذہ کی جانب سے ایک جونیئر کلرک کے حوالے سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی محمد یاسین خان بلوچ نے انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے جونئیر کلرک عنصر حسین کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض خواتین اساتذہ کی جانب سے مبینہ طور پر رقم طلب کرنے اور مالی معاملات سے متعلق شکایات سامنے آنے پراور دیگر شکایات کے ساتھ متعلقہ شواہد بھی حکام کے نوٹس میں لائے گئے ۔