• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین پر حوثی حملوں کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کا اسلام آباد میں مظاہرہ

اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار)حرمین شریفین پر حوثی حملوں کیخلاف مرکزی مسلم لیگ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے حق میں نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرے سے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ، ڈویژنل صدر احسن اللہ منصور اور جنرل سیکریٹری یاسر بٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ حوثی حملوں کے خلاف اور دفاع حرمین شریفین کے لیے کارکنان اور شہری نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے پیغامات درج تھے، جبکہ شرکاء نے حرمین شریفین کے تحفظ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کے لیے مقدس ترین مقامات ہیں، ان کے امن، سلامتی اور تقدس کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد سے مزید