مختلف علاقوں میں حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق

March 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں 3 افرادجاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدودو ملیر شمسی سوسائٹی جوہر پارک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت 30 سالہ جاوید اختر ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی،درخشاں تھانے کی حدودڈی ایچ اے فیز 6 خیابان شہباز کلمہ چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 35 سالہ شیر محمد ولد نثار محمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈراوئیور موقع سے فرار ہوگیا،کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود چمڑا چورنگی کے قریب سروس اسٹیشن میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ امتیاز کے نام سے ہوئی۔