رمضان اسپیشل: چکن جھینگا پکوڑے

March 27, 2023

روایتی بیسن سے تیار پکوڑے کھا کھا کر اگر ہوگئے ہیں بور تو اب افطار میںچکن جھینگا پکوڑے ٹرائی کریں۔

اجزاء:

جھینگے 1 کپ، بون لیس چکن 1 کپ ، لہسن 1 چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ۔ کٹی لال مرچ حسب ذائقہ، ہرا دھنیہ حسب ضرورت، ہری مرچیں حسب ضرورت، کافیر لائم 1 عدد ، تل ½ جائے کا چمچ، کارن فلور ½ جائے کا چمچ، انڈہ 1 عدد، کٹی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ ، سویا ساس 1 چائے کا چمچ، کارن ½ کپ، تیل ½ لیٹر

ترکیب:

جھینگے اور چکن میں تمام اجزاء کو ڈال کر اسے چوپ کرلیں گے۔

اب تیل گرم کرلیں پھر جھینگے اور چکن کے آمیزے کے پکوڑے ڈال کر فرائی کریں۔

پکوڑے گولڈن براؤن ہوجائیں تو انہیں چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔