• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کی آمد پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل جاری

اسکرین شارٹ
اسکرین شارٹ

گوگل نے نئے سال 2026 کی آمد پر خصوصی ڈوڈل جاری کردیا۔

دنیا بھر میں 2026 کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں، ایسے میں گوگل نے نیو ایئرز ایو 2025 کے موقع پر ایک خصوصی اور دلکش گوگل ڈوڈل متعارف کرا دیا ہے۔

ڈوڈل کا انٹرایکٹو ڈیزائن 2026 کے ہندسوں کے غباروں، سجاوٹ اور کنفیٹی پر مشتمل ہے، یہ ڈوڈل نئے سال کی آمد کے جوش و خروش اور آخری لمحات کے کاؤنٹ ڈاؤن کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ خصوصی ڈوڈل دنیا کے کئی خطّوں میں گوگل کے ہوم پیج پر نمایاں کیا گیا ہے، اس تخلیقی آرٹ ورک کے ذریعے صارفین کو یاد دلایا گیا کہ چند ہی لمحوں میں ایک نیا سال شروع ہونے والا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید