جھگڑے کے بعد لاپتہ ہونے والی لڑکی کے اغوا ءکا مقدمہ

March 28, 2023

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) گھر سے لڑائی جھگڑ ے کے بعد لاپتہ ہونے والی دوشیزہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کورال میں ثمینہ نے مقدمہ درج کروایاکہ اسکی بیٹی (ع) گھر سے جھگڑ ا کرکے گئی ۔ بیٹی کھنہ پل پر ایک بیوٹی پارلر پر کام کیاکرتی تھی وہاں کی ایک لڑکی صابرہ نے اسکی بیٹی کا احسان الحق سے تعارف کروایا تھا۔مجھے شک ہے کہ اسکی بیٹی انہی دونوں کے پاس ہے ۔