اساتذہ کوترقیاں نہ ملنے کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

March 28, 2023

لاہور(خبرنگار)پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپیشلسٹ نے سینئر اساتذہ کو ترقیاں نہ ملنے کیخلاف آج 28 مارچ کو احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ عہدیداران نے کہا ہے کہ احتجاج سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر کیا جائے گا۔صدر اشفاق گجر نے کہا ہے کہ گریڈ 16 سے 20 کےاڑتالیس سو اساتذہ کو فی الفور ترقیاں دی جائیں۔ چئیرمین رانا عطا کا کہنا ہے کہ الیکشن لیٹ ہونے کے باعث سیکرٹری ایجوکیشن فی الفور ڈی پی سی اور پی ایس پی کا انعقاد کروائیں۔