آرپی او، سی پی او کا آٹا فراہمی سنٹرز کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

March 29, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرپی او، سی پی او نے مختلف آٹا فراہمی سنٹرز کا دورہ کیا ۔ آرپی اوراولپنڈی ریجن سید خرم علی نے لیاقت باغ، شمس آباد اور نصیر آباد کے آٹا فراہمی سینٹرز پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات ودیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ دریں اثناءسی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے بھی نصیر آباد، ٹیکسلا، اڈیالہ روڈ، لیاقت باغ سمیت مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا، انہوں نے آٹا پوائنٹس پر انتظامات کو چیک کیا اورڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایت دیں۔دریں اثناء سی ٹی او تیمور خان نے لیاقت باغ، ڈبل روڈ سمیت دیگر مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر ٹریفک کی روانی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کے ارد گرد نو پارکنگ کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔