ساتھی اداکار نے پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی

March 31, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کےساتھی اداکار ہردے سندھونے ان کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

ہردے سندھو نے بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بالآخر یہ ہونے جارہا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہم فلم ’کوڈ نیم: ترنگا‘ کی شوٹنگ کے ساتھ تھے تو اکثر ہم نے کئی بار شادی کے بارے میں بات کی اور پرینیتی کا ہمیشہ یہی کہنا ہوتا تھا کہ میں شادی صرف اس وقت کروں گی جب مجھے لگے گا کہ مجھے صحیح بندہ مل گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نے پرینیتی کو مبارکباد دینے کے لیے کال بھی کی تھی۔