اسلام آباد پولیس کی گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن جاری

April 01, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد کیپٹل پولیس کا گھر گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن کیلئے"Knock the door" مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے دوران پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہی ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ کے علاقے میں 139گھروں کے157گھریلو ملازمین اور کرایہ داروں کے کوائف کا اندراج مکمل کیا۔