کراچی: ڈاکٹر بیربل کا قتل، شک کی بنیاد پر ایک شخص گرفتار

April 01, 2023

مقتول ڈاکٹر بیربل۔۔۔فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گارڈن میں آنکھوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر بیربل کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے پر پولیس نے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر اولڈ سٹی ایریا سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شبہ ہے حراست میں لیا گیا شخص ڈاکٹر بیربل کے قتل میں ملوث ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ کا قریبی رشتہ دار ہے۔

واضح رہے کہ مقتول ڈاکٹر کے بھائی نے بھی مقدمہ میں اسسٹنٹ پر شک کا اظہار کیا تھا۔