جیو ڈرامہ سیریل ’ہیر دا ہیرو‘ میں امر خان کی مقبولیت

April 01, 2023

اداکارہ امرخان کیڈرامہ ’ہیردا ہیرو‘ سے ایک جھلک

اداکارہ امرخان کا تازہ ترین ڈرامہ ’ہیردا ہیرو‘ کہانی کی منفرد پیشکش کے سبب رمضان میں ناظرین کی پسندیدہ ترین سیریل بن گیا ہے۔

ڈرامہ مزاح اور سماجی مسائل کامرکب ہے جس میں آج کی دنیا میں تبدیلی کی ضرورت کونمایاں کیا گیا ہے۔

امر خا ن نے ا پنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا ہے کہ ہیرو ’بٹ‘ کا کردار لکھتے وقت سوچا تھا کہ اس کی شخصیت میں ایک نجات دہندہ کی خصوصیات اور طرز عمل ہونا چاہیئے لیکن وہ محض مار دھاڑ اور جسامت پرمبنی نہ ہو، بلکہ اس کے یقین اور اصولوں میں ہو۔

ڈرامے میں اہم سماجی مسائل کواجاگر کیا گیا ہے جیسے خواتین کے ساتھ درشت رویّے، دہرا معیار اور زیادتی وغیرہ۔

خان کا مقصد ناظرین کیلئے ایک ایسا انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم مہیاکرنا ہےجس میں ان مسائل کی عکاسی کی گئی ہو اور تبدیلی کیلئے آپس میں گفت و شنید کی چنگاری بھڑکے۔

امرخان نے کہا،’ایک بڑاسالال بٹن ہو جسے ڈرامائی انداز میں دبایا جائے اور وہ بھی ایک کامیڈی ڈرامے میں ‘۔

انہوں نے ڈرامے میں ایسے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کو ایک جرات مندانہ قدم قرار دیا۔

اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مسلسل کامیڈی ڈرامہ بنانا نہیں ہے بلکہ کچھ ایسی چیز پیش کرنا ہے جو اہم مسائل کو ایک تفریحی انداز میں پیش کرے۔

ہیر دا ہیرو اس وقت جیو سے آن ایئر ہے اور اسے ناظرین کی طرف سے مثبت فیڈبیک ملا ہے۔

ناظرین نے امرخان کے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ہلکا پھلکا ڈرامائی انداز قائم رکھنے کی تعریف کی ہے۔

امرخان کی لکھی ہوئی کہانی بیان کرنے کے منفرد انداز اور اپنے یقین کے مطابق ماحول پیدا کرنے کی پرخلوص کاوش کو ان کے ناظرین نے بہت سراہا ہے۔