چمکتی، صاف شفاف جِلد کیلئے بنائیں 2منٹ میں DIY اسکرب

May 18, 2023

فائل فوٹو

گرمیوں میں جِلد کا مرجھا جانا ایک عام مسئلہ ہے مگر اس مسئلے کا حل دو منٹوں میں بھی کم وقت میں بن جانے والے ڈی آئی وائے اسکرب میں جو کہ بنانا بہت آسان اور استعمال کرنا بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

چمکتی ہوئی جلد کے حصول کے لیے ہمیشہ مہنگی اسکن کیئر پروڈکٹس کی ضرورت نہیں ہوتی، باورچی خانے میں پائے جانے والے صرف چند آسانی سے دستیاب اجزاء کے ساتھ بنائے گئے اسکربس تیار کر سکتے ہیں جو دو منٹ سے بھی کم وقت میں آپ کی جلد کو چمکدار، تروتازہ اور جوان کر دے گا۔

منٹوں میں بن جانے والے مفید اسکربس درج ذیل ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ اِن کے فین ہو جائیں گے۔

چینی اور ناریل کا تیل

ایک کپ چینی کو پیس کر باریک پاؤڈر بنالیں اور اب اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

اس آمیزے کو اپنے چہرے، ہاتھوں پر لگا کر تین سے چار منٹ تک اچھی طرح مالش کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

اس عمل سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کی ضدی میل کچیل صاف ہو جائے گی، چہرے پر مساج کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔

دہی اور کافی کا اسکرب

آدھا کپ دہی کے ساتھ تین چائے کے چمچ تازہ پسی ہوئی کافی کو مکس کریں، اگر آپ کی جلد خشک ہے تو دہی کو مکمل چکنائی والے دودھ کے ساتھ مکسچر میں بلینڈ کریں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، جب مرکب گاڑھا ہو جائے تو ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور تقریباً 8 سے 10 منٹ تک اوپر کی طرف سرکلر حرکت میں رگڑیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار اس اسکرب کا استعمال کریں۔

ناریل اور بادام کا اسکرب

یہ چہرے کا اسکرب جلد کو صاف کرتا ہےاور میلانن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔

دو کپ سفید مٹی، ایک کپ پسی ہوا دلیا، چار کھانے کے چمچ پسے ہوئے بادام اور دو کھانے کے چمچ باریک پیسے ہوئے گلاب کی پتیوں کو ایک ساتھ ملا دیں۔

ایک ہموار پیسٹ بنانے کے لیے کافی ناریل کا دودھ شامل کریں۔

نرم اور ملائم جلد کے لیے اسے نرم چہرے کے اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔

لیموں شہد اور شوگر اسکرب

جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرنے والے قدرتی ایکسفولینٹ لیموں بلیک ہیڈز، مہاسوں اورسورج کی روشنی سےمتاثرہ رنگت کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

دوسری جانب شہد قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور سوجن والی جلد کی اسکن میں نمی بخشنے اور ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ایک کپ چینی آدھا کپ زیتون کا تیل اور ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کریں اس میں ایک بڑے لیموں کا رس ملا دیں کچھ دیرتک اسے اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں، ٹھنڈے پانی سے دھونے سے پہلے چند منٹ تک اسکرب کریں خشک جلد کی صورت میں اسکرب کو زیادہ دیر تک نہ چھوڑیں کیونکہ اس سے جلد پھیکی پڑ سکتی ہے۔