پاکستان کے امن کے پیچھے افواج پاکستان ہیں،تقریب

May 26, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر )نوتھیہ قدیم پشاور خیبرپختونخوا میں بھی یوم تکریمِ شہدا سے شہید صاحبان دورانی بوائز ہائی و گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 کینٹ سکول سے ریلی نکالی گئی جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا صوبائی رہنما صفدر خان باغی نے کہا ریلی میں ھیڈ ماسٹر ظفر ، ٹیچر ریاض خان و جملہ سٹاف،نیبر ہوڈ 77 نمبر1 نوتھیہ چیرمین نور عثمان نوتھیہ بازار سابق چیرمین ملک احسان عرف چانے ،سابق کونسلر حاجی عبدالروف،حسام عثمان باغی،محمد صدیس خان اور کثیر تعداد میں سٹوڈنٹس نے شہداء پاکستان کے ایصثال ثواب اور انکی درجات بلندی کے لئے فاتح خوانی اور دعائیں کی۔ تکریم شہداء پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور شہدا افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں پرخراج عقیدت قیادت پیش کیا۔پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی رہنما صفدر خان باغی نے پاک افواج کی عسکری قیادت اور فوجنکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں جو امن ہے اس کے پیچھے افواج پاکستان کے ان عظیم شہداء کی لازوال قربانیاں کی وجہ سے ہے۔ آج ہم اس وطن عزیز کی آزاد فضاؤں میں سوکھ اور چین سے زندگی بسر کر رہے ھیں۔یہ ان عظیم افواج پاکستان ،پولیس ،ایف سی ،رینجز،قانون نافذ کرنے والے اھم ادارے لا انفولرسمنٹ ایجنسی ، سولین کو ملک دشمن عناصر کی جانب سے دہشتگردی کا نشانہ بنایا اور اور دھشتگردی کہ لہر میں تقریبا 80 ہزار ان شہداء کے لہو کی قربانیوں کی بدولت ہمییں آزادی کی زندگی پر سکوں انداز میں آج میسر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہمیں فخر ہے اپنی بہادر دلیر پاک افواج پر جنکے سایہ تلے ہم پرسکون خوشحال پر امن زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم ان عظیم پاک افواج کے شہداء کے خاندانوں کے احسان مند ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس وطن عزیز پرقربان کیا اور ان عظیم شہیدوں نے اپنے لہو کی قربانیوں دے کر اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ کر ھمارے بچوں کو محفوظ پاکستان اور محفوظ متسقبل دیا ہے ۔صوبائی رہنما صفدر خان باغی نے کہا آج 25 مئی یوم تکریم شہداء افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں پر ہم انکو خراج عقیدت پیش کیا۔