کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں8 افراد گرفتار

May 27, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں 8ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل،اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق انڈسٹریل پولیس نے مفرور ملزم شفیع اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ کچلاک پولیس نے نعمت اللہ ،احمد اللہ اور صاحب جان کو گرفتار کرکے اسلحہ مسروقہ سامان برآمد کرلیا اسی طرح بروری پولیس نے نامزد ملزم عرفان ،قائد آباد پولیس ظفرا للہ کو گرفتار کرکے اُسکے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیاسریاب پولیس نے 2مختلف کاروائیوں میں ملزم قدرت اللہ سے موبائل فون اور محمد حسین سے ایک پسٹل بمعہ راونڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لیاتمام گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔