مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

May 28, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں ہفتے کو موسم گرم اور خشک رہا ژوب، بارکھان، قلات،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روزکوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32، گوادر38، قلات33، تربت45، سبی 45اور نوکنڈی میں 41ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوار ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ قلات،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔