کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اے سی سریاب اور اسپیشل مجسٹریٹ سریاب مصور احمد اچکزئی نے فوڈ اتھارٹی اور پولیس کے ہمراہ سرکی روڈ اڈہ پر بچوں کےغیر برانڈڈفارمولا دودھ کی فروخت کیخلاف کارروائی کے دوران 15 ہول سیل دکانوں کا معائنہ کیا ، جبکہ 2 افراد کو گرفتار، 4 دکانیں سیل اور غیر قانونی پاؤڈر دودھ ضبط کیا گیا۔