• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 100 کلو آٹے کی قیمت 14750 روپے ہوگئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ برقرار،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب، مارکیٹ سروے کے مطابق سو کلو کے آٹے کی بوری14750،پچاس کلو کی بوری 7375جبکہ 20کلو کے آٹے کا تھیلہ 2950روپے میں فروخت کیا جارہا ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے اورمہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جارہا ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائیں اورذخیرہ اندوشی اور گرانفروشی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید