کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)خروٹ آباد میں سگے بھائی نے چھوٹے بھائی کو گھریلو تنازغ میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا پولیس کے مطابق خروٹ آباد میں گھریلو تنازع پر بڑے بھائی نعت اللہ نے چھوٹے بھائی حکمت اللہ نےکو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کا بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ ایس ایس پی آپرشنز کوئٹہ ضیا الحق مندو خیل کی ہدایت پر ایس ایچ او احسان اللہ مروت نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خروٹ آباد سے گرفتار کر کے نوایم ایم پشتول برآمد کر لیا ۔