کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سرانان کے قریب مسلح افراد نے مسافروں کے روپ میں ڈرائیور سے سوزوکی گاڑی اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کا رہائشی سوزوکی ڈرائیور کوئٹہ سے سامان چمن پہنچا کر واپس کوئٹہ کی طرف آرہا تھاکہ چمن کے قریب راستے میں دو مرد اور دو خواتین اس کے ساتھ کوئٹہ جانے کیلئے سوزوکی میں سوار ہوئے۔گاڑی جب سرانان کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اسلحہ تان لیا اور اس سے گاڑی،ہزاروں روپے نقدی،شناختی کارڈ اور موبائل فون چھین لیا۔اور ڈرائیور کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں سید حمید کراس کے قریب ٹول پلازے کے ساتھ پھینک کر فرار ہوگئے۔