کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر نورزمان کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم زہری، نائب صدر حضرت علی اچکزئی، کریم بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری اسلم کھیتران ، خالد جاوید،اری گیشن کے صدر نادر شاہ ،بی ڈی اے کے صدر عارف بنگلزئی ،اربن کے ظہور مینگل اوردیگر نے مشترکہ بیان میں حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ڈپلومہ اور بی ٹیک انجینئرز کے پروموشن اوردیگر معاملات پر قوانین کے مطابق عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ این ٹی سی کی رجسٹریشن کو پی ای سی کی رجسٹریشن کے مساوی قرار دینے کے فیصلے نے ڈپلومہ اور بی ٹیک انجینئرز کی پرموشن میں رکاوٹوں کو دور کیا ہے ڈیپارٹمنٹس میں ترقیوں پر عملدرآمد کیا جائے۔