بھارتی گجرات کے157 اسکولز کے تمام طلبہ میٹرک کے امتحانات میں فیل

May 29, 2023

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست گجرات کے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں 157 سکولز کے تمام طلبہ میٹرک کے امتحانات میں فیل ہوگئے ۔ بھارتی ریاست گجرات میں رواں سال 7 لاکھ 34ہزار طلبہ نے امتحانات دیے، جس میں 4 لاکھ 74 ہزار طلبہ کامیاب ہوئے ، امتحانات میں 157 سکول ایسے تھے جن کا کوئی بھی طالبعلم کامیاب نہیں ہوسکا۔ گزشتہ سال گجرات میں میٹرک کے امتحانات میں 121 سکولوں کے تمام طلبا فیل ہوئے تھے۔