او ٹی ٹی سیریز ’سیٹاڈل‘ کی شوٹنگ کیلئے ٹیم جلد سربیا جائے گی، ورون دھون

May 29, 2023

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی او ٹی ٹی سیریز ’سیٹاڈل‘ میں منفرد ایکشن مناظر ہیں اور ٹیم جلد ہی شوٹنگ کیلئے سربیا جائے گی۔

ورون دھون نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام کرنا بہت زبردست تھا، ہم سربیا میں عکسبندی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سربیا میں ایک مہینے طویل شیڈول ہے، یہ بہت بڑی سیریز ہے، اب تک بھارت میں شائقین نے ایسا کچھ نہیں دیکھا ہوگا۔

’سیٹاڈل‘ کا امریکی ورژن پچھلے مہینے لانچ ہوا تھا جس میں پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔

اب ورون دھون اور سمانتھا پرابھو سیٹاڈل کے بھارتی ورژن میں جلوہ گر ہوں گے۔